منفرد کیمرہ جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

ہماری ویب  |  Apr 23, 2024

موجودہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں اے آئی نے مزید طاقتور ہوتا جا رہا ہے جو آئے روز ہر چیز میں اپنی حصہ پیش کر رہا ہے۔ اب اے آئی کی شاعری کی دنیا میں بھی انٹری ہوگئی ہے۔

پہلےمصنوعی ذہانت کا استعمال جعلی ویڈیوز، آڈیوز، تصاویر لکھنے کیلئے کیا جاتا تھا لیکن اب ایک ایسا کیمرہ بنا لیا گیا ہے جو شاعرانہ انداز میں لفاظی بھی کرسکے گا۔

مصنوعی ذہانت میں مزید جدت پیدا کرنے کی تگ و دو میں مصروف سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمرہ تیار کرلیا ہے جسے ’شاعر کیمرے ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ شاعر کیمرہ آپ کی تصاویر اور بیک گراؤنڈ میں نظر آنے والے خوبصورت مناظر کو دلکش انداز میں تبدیل کرتا ہے اور اس کے لیے یہ کیمرہ جی پی ٹی فور کا استعمال کرتا ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ’پوئٹری کیمرہ‘ ایک عام سے پولرائڈ کیمرے کی مانند نظر آتا ہے لیکن تصاویر لینے کے بجائے یہ کیمرہ سینسر کے ذریعہ حاصل کی گئی تصاویر اور مناظر کو آسان اور تعریفی انداز میں شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے۔

اس منفرد ڈیوائس کے لیے سنگل بورڈ کمپیوٹر رسبیری پائی تصاویر کا تجزیہ کرتا ہے اور اعداد و شمار کی تلاش کے بعد یہ اے آئی کو یہ مناظر بھیج دیتا ہے جو تصویر میں موجود رنگوں، مناظر، نمونوں اور جذبات جیسی چیزوں کی شناخت کرکے اس پر شاعری لکھ کر آپ کو پرنٹ دے دیتا ہے۔

ابھی اسے عام افراد کے لیے تیار نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کے مختلف پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More