وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سےپاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سےپاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ منگل کو پاور ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے صنعتی شعبوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد نے صنعتوں پر اثرانداز ہونے والے اہم مسائل پر روشنی ڈالی اورپاور سیکٹر کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کیں۔

یہ اصلاحات پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیں گی۔ اس موقع پر سردار اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان بزنس کونسل کی تمام پیش کردہ سفارشات پاور سیکٹر کے جاری اصلاحاتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پاور سیکٹراصلاحات پر وزیراعظم سے منظوری کے بعد واضح ٹائم لائن کے ساتھ عمل درآمد ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More