افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لئے پر عزم ہیں، انجینئر امیر مقام

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ ہم افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی سے زوم اجلاس کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کے لئے یو این ایچ سی آر کے جاری تعاون کے مشکور ہیں ،ہم افغان مہاجرین کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار وطن واپسی کو آسان بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان مہاجرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خاطر خواہ وسائل درکار ہیں، یواین ایچ سی آر کی قیادت کے ذریعہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس طویل بحران کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد میں اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالہ سے اپنی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے آنے والے بین الاقوامی فورمز اور میٹنگز میں شرکت کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More