معاشی ترقی کی قربانی دے کر بجلی کا شعبہ نہیں بچانا، پاور سیکٹر کی ری سٹرکچرنگ کر رہے ہیں وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری کا لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کا شعبہ بہت مسائل کا شکار ہے جس کے لیے پالیسی اور طریقہ کار کو بہتر بنانا ہوگا، معاشی ترقی کی قربانی دے کر بجلی کا شعبہ نہیں بچانا، پاور سیکٹر کے لیے مسابقتی مارکیٹ قائم اور ٹیرف کی ری سٹرکچرنگ کر رہے ہیں۔

لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ 2024 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انفرا سٹرکچر شیئرنگ سے بجلی کے شعبے میں بہتر طور پر کام ہو سکے گا، بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اندرونی آزادی دی جائے گی، صنعتی سبسڈی برداشت نہیں کی جائے گی، معاشی لحاظ سے کمزور طبقات کو سستی بجلی دینا حکومت کا کام ہے نہ کہ صنعتوں کو، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری اور باقی کو طویل مدتی رعایتی معاہدے دینے کی بات ہو رہی ہے، پاور سیکٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے نجی شعبہ ہماری مدد کرے، بھاشا اور داسو ڈیم سے ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہوگی۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ہم بجلی مناسب قیمت پر پیداوار کر کے صارفین کو فراہم نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث لوگ آف گرڈز ہو رہے ہیں اور گرڈز سے بجلی کی طلب میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے، لوگوں نے شمسی توانائی کے 6800 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے آلات منگوائے ہیں، میرے 56 زرعی ٹیوب ویل آف گرڈ ہوگئے ہیں، کے الیکٹرک کی نجکاری ایک اچھا تجربہ ہے اور اس سے حکومت کو سیکھنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More