یورپی یونین ایران کی بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایرانی وزیرخارجہ

اے پی پی  |  Apr 24, 2024

تہران۔24اپریل (اے پی پی):ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرنے کے پر ایران پر مزید غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران ایران کے اسرائیل پر حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےایکس پراپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More