ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کا ڈی آر یو صنعتی پارک کا دورہ

اے پی پی  |  Apr 24, 2024

دی ہیگ ۔24اپریل (اے پی پی):ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے ڈی آر یو صنعتی پارک جو کہ الفٹ شہر میں واقع ہے، کا دورہ کیا۔ بدھ کو پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی سفیر نے ڈی آر یو صنعتی پارک کے بزنس ڈیویلپمنٹ مینجرخراک وانڈروال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آریو صنعتی پارک کو پاکستان میں مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے لئے بھی کہاگیا۔ الفٹ شہر تاریخ میں ولندیزی لوہے کی صنعت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ وقت کی تبدیلی کے ساتھ اب ڈی آر یو صنعتی پارک میں تعلیم، انوویشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے لئے کام کر رہاہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More