کیا دیسی انڈہ واقعی فارم کے انڈے سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟ ماہرین نے دونوں انڈوں کا فرق واضح کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 26, 2024

انڈہ کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جسے ناشتے میں صحت بخش غذا کے طور پر کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر مائیں اپنے بچوں کے لیے دیسی انڈے یہ سوچ کر خریدتی ہیں کہ یہ صحت کے لیے زیادہ مفید ہیں۔

لیکن کیا دیسی انڈے بازار میں فروخت ہونے والے فارمی انڈوں سے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔

ویسے دونوں میں ہی ایک واضح فرق موجود ہے اور وہ چھلکے کے رنگ کا ہے۔

دیسی انڈوں سے متعلق عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ انہیں زیادہ صحت مند اور وٹامن سے بھرپور سمجھا جاتا ہے جس کی بڑی وجہ قیمت کا زیادہ ہونا بھی ہے۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ غذائی اعتبار سے ہر طرح کے انڈے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں، چاہے ان کا حجم یا رنگ کوئی بھی ہو۔

دیسی اور فارمی دونوں اقسام کے انڈے صحت کے لیے معاون ہوتے ہیں۔

ماہرین نے دونوں اقسام کا تجزیہ بھی کیا اور ان کے مطابق دونوں میں کوئی فرق نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More