وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

لاہور۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل ژائو شیرین سے ملاقات کی ۔ چینی قونصلیٹ آمد پر چینی قونصلیٹ نے وفاقی وزیرداخلہ کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More