چینی صدر کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو 2023 ایڈیشن کی وضاحت بارے کتاب کا انگریزی ورژن شائع

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

بیجنگ۔29اپریل (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ کی دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (2023 ایڈیشن) کی تفصیلات پر مبنی کتاب کا انگریزی ورژن شائع ہو گیا۔

کتاب کا نگریزی ورژن سینٹرل کمپلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس نے شائع کیا ہے۔اس ضمن میں جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کتاب کو چین اور بین الاقوامی سطح پر فراہم کیا جائے گا۔ اس کتاب میں ستمبر 2013 سے نومبر 2023 تک حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری وچینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ( بی آر آئی ) پر 78 اہم مکالمے شامل ہیں۔ اسے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر نے مرتب کیا اور اس کا انگریزی ورژن بھی انسٹی ٹیوٹ نے ترجمہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اشاعت سے غیر ملکی قارئین کو بی آر آئی کے تصور، اقدامات، اہداف اور کامیابیوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی اور بی آر آئی کے تحت بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More