حکومت مزدوروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی ، ان کا وقار برقراررکھا جائے گا،صدر آزاد کشمیر

اے پی پی  |  Apr 30, 2024

مظفرآباد۔30اپریل (اے پی پی):یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت سے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر محنت کشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور ان کا وقار برقراررکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے،دنیا بھر کے تمام مزدور پیشہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ 1886میں شکاگو کے مزدورں نے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرکے انہیں اپنی جرات اور تنظیم پروان چڑھانے کا شعوردیا۔قربانی اور اس تحریک میں محنت کی قدر واحترام کا تصور ایک روح کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم قومی ترقی کےلئے نیک نیتی سے کام کریں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More