حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت

اے پی پی  |  Apr 30, 2024

مکہ مکرمہ ۔30اپریل (اے پی پی):حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرمین کے علاوہ بیرون صحنوں میں جہاں کہیں ازدحام ہو وہاں ماسک پہنے رکھنا چاہئے۔

انتظامیہ نے زائرین کو ہدایت کی کہ رش کی جگہوں پر ماسک کا استعمال متعدی بیماریاں پھیلنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ انتظامیہ نے کہاہے کہ زائرین حرمین کو چاہئے کہ وہ صحت کے ضوابط کی پابندی کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More