امریکا نے سعودی عرب کی بحری افواج کے لیے تربیتی معاہدے “بلینکٹ آرڈر ٹریننگ” کی منظوری دی

اے پی پی  |  May 02, 2024

واشنگٹن ۔2مئی (اے پی پی):امریکا نے سعودی عرب کی بحری افواج کے لیے تربیتی معاہدے “بلینکٹ آرڈر ٹریننگ” کی منظوری دی ہے۔ العربیہ کے مطابق اس معاہدے میں بحری فوج کے تربیتی امور کے لیے 250 ملین ڈالر شامل کیے گئے ہیں۔پینٹاگون نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس ٹریننگ سے ریاض اپنے دفاع کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ نیز نیویگیشن کی آزادی کو نافذ کرنے کے لیے امریکی بحریہ کی کوششوں کی حمایت میں اضافہ ہوگا۔پینٹاگون نے بتایا ہے کہ ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے منگل کے روز کانگریس کو ممکنہ فروخت کی اطلاع کر دی ہے اور مطلوبہ سرٹیفیکیشن فراہم کر دیا ہے۔

پینٹاگون کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ٹریننگ خریدنے کی درخواست کی تھی۔ اس کی قیمت کانگریس کے نوٹیفیکیشن کی طے شدہ حد تک تھی اور اسے پہلے کیس کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے “فارن ملٹری سیلز کیس “کی کل قیمت 73 ملین ہے۔ اس میں “ایف این ایس آر” کے لیے “بلینکٹ آرڈر ٹریننگ”بھی شامل ہے۔ جس کے تحت درست ہدف کے لیے نشانہ ، بنیادی و پیشہ وارانہ تکنیکی تربیت ، جہازوں کی مرمت ، لینگویج کورسز اور پیشہ وارانہ فوجی تربیت شامل ہے۔پینٹاگون کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو یہ تربیتی کیس فروخت کرنے سے امریکی خارجہ پالیسی کے طے کردہ اہداف اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری سے ایک ایسے ملک کی سلامتی کو بہتر بنایا جا رہا ہے جو خطے میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط حیثیت رکھتا ہے۔ امریکی تربیتی کیس کی یہ فروخت سعودی عرب کے لیے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت و قابلیت میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے سعودی عرب خطے کے پر امن اور خوشحال مستقبل کے لیے کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نیز انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں فوجی ، سفارتی اور مالی اعتبار سے ایک مضبوط شراکت دار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More