النصر اور رونالڈو کے سپر فین چینی جوڑے کا میچ دیکھنے کے لیے 30 گھنٹے کا سفر

اردو نیوز  |  May 02, 2024

فٹ بال کا میچ دیکھنے کے لیے 30 گھنٹے کا سفر کریں کوئی عام آدمی یہ سوچ بھی نہیں سکتا مگر النصر کلب اور رونالڈو کا کھیل دیکھنے کے لیے چینی جوڑے نے چانگچن سے مملکت کا سفر کیا۔

عرب نیوز کے مطابق یون ژیانگ ڈنگ اور ان کی اہلیہ زوتونگ گو سعودی عرب کی صف اول کی فٹ بال کلب النصر اور اس کے سپر ہیرو کرسٹیانو رونالڈو کے سپر فین ہیں۔

اس مداح جوڑے کا تعلق شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلن کے دارالحکومت چانگچن سے ہے جو شمالی کوریا کی سرحد سے چند گھنٹے کے فاصلے پر ہے۔

چینی جوڑے نے یکم اپریل کو چانگچن سے شنگھائی کے لیے تین گھنٹے کی پرواز لی جو یقینی طور پر اپریل فول نہیں تھا، آٹھ گھنٹے ائیرپورٹ پر انتظار کے بعد دبئی کے لیے ساڑھے نو گھنٹے کی پرواز لی۔

اس موقع پر انہوں نے ہانگ کانگ سے سفر کرنے والی زوتونگ کی بہن اینجی سے ملاقات کی اور ابوظہبی میں اینجی کے شوہر سائمن سے  بھی ملے۔

متحدہ عرب امارات سے  سعودی عرب کے پرفضا شہر ابھا پہنچے۔ شنگھائی سے سفر کرنے والے ان کے دوست ٹرسٹن ژاؤ بھی گروپ میں ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔

ہم سب رونالڈو کے کھیل پر خوشی سے تالیاں بجا رہے تھے۔ فوٹو عرب نیوزتھکا دینے والے لیکن انتہائی پُرجوش اور قابل قدر سفر کے اختتام پر چینی جوڑے نے ابھا کے پرنس سلطان بن عبدالعزیز سٹیڈیم میں روشن سعودی لیگ کے میچ میں النصر کے رونالڈو کو کھیلتے ہوئے دیکھا۔

زوتونگ نے بتایا کہ سٹیڈیم میں ہماری سیٹیں ٹچ لائن کے  قریب تھیں اور ہم رونالڈو کے وارم اپ  ہوتا دیکھ رہے تھے، یہ زندگی  کا خوبصورت خواب تھا جو سچ ثابت ہو رہا تھا۔

ہم نے ہاتھ سے بنایا ہوا ایک بڑا پوسٹر اور بینر رونالڈو کے لیے اٹھا رکھا تھا جو انہوں نے قریب سے دیکھا۔

یہ زندگی  کا خوبصورت خواب تھا جو سچ ثابت ہو رہا تھا۔ فوٹو عرب نیوزہم سب رونالڈو کے کھیل پر خوشی سے تالیاں بجا رہے تھے ، یہ سب حیرت انگیز تھا کہ ہم رونالڈو کے اتنے قریب ہیں۔

سعودی عرب کے سفر کا صحیح معنوں میں لطف اٹھانے کے لیے ہم فٹبال کے ساتھ ساتھ شاندار سرسبز پہاڑوں میں گھرے عسیر ریجن کے خوبصورت شہر ابھا دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے۔

زوتونگ نے کہا کہ ابھا بہت خوبصورت سیاحتی شہر ہے۔ حقیقی بادلوں کے مناظر جو  تصویروں سے کہیں زیادہ خوبصورت تھے جو تصاویر ہم نے آن لائن دیکھی تھیں۔

النصر کلب اور رونالڈو کا کھیل دیکھنے کے لیے چینی جوڑا ابھا پہنچا۔ فوٹو انسٹاگراماتنے خوبصورت مقام پر سعودی عوام کی گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں النصر کلب کا کھیل دیکھنا واقعی انتہائی دلکش تھا۔

سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کا  ہماری خوشی میں شامل ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ النصر کلب کا میچ دیکھنے کے لیے اتنا لمبا سفر کرنا چینی شائقین کا غیر معمولی کارنامہ ہے۔

تماشائی ہمارے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے اور ہمارے یہاں پہنچنے پر خوش آمدید کہہ رہے تھے غرضیکہ یہ سفر ہمارے لیے انتہائی یادگار ثابت ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More