ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  May 02, 2024

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شام/رات میں آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42، سکھر،جیکب آباد،دادواور لسبیلہ میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More