اے این ایف کی کارروائیاں ،8 ملزمان گرفتار ، 30 کلو گرام منشیات برآمد

اے پی پی  |  May 04, 2024

راولپنڈی۔4مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے 7 کارروائیوں میں 30 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں نیویارک بھیجے جانے والے پارسل سے 2710 عدد نشہ آور گولیاں ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 80 ہیروئن بھرے کیپسولز اور منڈی بہاوالدین میں ملزم سے 15.6 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

اسی طرح لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب دو ملزمان سے 7 کلو افیون اور 2 کلو آئس جبکہ فیصل آباد روڈ پر دو ملزمان سے 1.2 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس اور جی ٹی روڈ جہلم کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ بلوچستان میں ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More