قومی کھیل بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا،رانا مشہود احمد خان

اے پی پی  |  May 04, 2024

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):چیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےاذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی کھیل بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ہفتہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے ملیشیا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔تمام قوم اس جیت پر مبارک کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کھیل بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔قومی کھیل کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔ رانا مشہودنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ ہاکی میں پاکستانی ٹیم کی قتح قابل ستائش ہے۔ خو شی ہے کہ پہلے ہی میچ میں پاکستان نے اپنی قابلیت کو منوایا ہے۔ رانامشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اور بالخصوص ہمارے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ٹیم کو اس جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹیم نے مثالی کھیل کا مظاہرہ کیاہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More