آڈیو لیکس: ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو توہین عدالت کے ابتدائی نوٹس جاری

اردو نیوز  |  May 04, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے معاملے میں ابتدائی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سنیچر کو جسٹس بابر ستار نے 40 صفحات کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصے میں کہا گیا ہے کہ مطمئن کریں کیوں نا تینوں اداروں کے سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے؟

جسٹس بابر ستار نے ان پر اعتراض کی درخواستوں کو بھی بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے، ایف آئی اے، آئی بی اور پیمرا کی ان پر اعتراض کی درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔

پیمرا، پی ٹی اے، آئی بی اور ایف آئی اے کو درخواستیں دائر کرنے پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست کے لیے اتھارٹی دینے والوں کو جیب سے پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے فیصلے میں کہا ہے کہ ’ایف آئی اے، آئی بی، پیمرا اور پی ٹی اے نے اکٹھے ایک سکیم کے تحت درخواستیں دائر کیں، جن کا مقصد جج پر دباؤ ڈالنا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر عدالت فریقین کو مکمل موقع دے رہی ہے۔

’عدالت کے سامنے معاملہ آیا ہے کہ وفاقی حکومت شہریوں کو آئین میں دیے بنیادی حقوق دینے میں نااہلی کی مرتکب ہوئی ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More