میئر لندن کا الیکشن: لیبر پارٹی کے صادق خان مسلسل تیسری مرتبہ کامیاب

اردو نیوز  |  May 05, 2024

برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی نے امیدوار صادق خان نے مسلسل تیسری مرتبہ میئر لندن کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق صادق خان نے سنیچر کی شام کو آنے والے انتخابی نتائج میں اپنی حریف اور کنزریٹو پارٹی کی امیدوار سوسن ہال کو شکست دیتے ہوئے 61.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

میئر لندن نے، پولز کی اس پیش گوئی کے بعد کہ انہیں اپنی ٹوری حریف پر 25 پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، اپنی اس انتخابی لڑائی کو ’قریبی مقابلہ‘ قرار دیا تھا۔

برطانوی اخبار انڈپینڈنٹ کے مطابق جمعے کی شام تک یہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ انتخابی معرکہ سوچ کے برعکس کافی کڑا ہو سکتا ہے، کیونکہ صادق خان کی اکثریت الزم سکیم اور لیبر پارٹی کے غزہ پر موقف کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے۔

لیبر پارٹی کے سربراہ کیر سٹارمر کی شیڈو کیبنٹ کے سینیئر ممبر پیٹ میک فیڈن نے یہ بات تسلیم کی کہ ان کی جماعت کے غزہ پر موقف اور سر کیر کی اسرائیل کی حمایت ووٹوں پر اثرانداز ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اتنے بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، میں حیران نہیں ہوں کہ لوگ اس کے بارے میں شدید جذبات رکھتے ہیں۔‘

اس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ صادق خان نے ووٹوں کا کا ایک بڑا حصہ حاصل کر لیا ہے، جبکہ سوسن ہال ان سے پیچھے ہیں۔

ٹوری امیدوار کی مہم بھی اسلامو فوبیا کے الزامات کے درمیان تنازعات کی زد میں رہی ہے۔

شیڈو وزیر صحت ویس سٹریٹنگ نے اس معاملے کو مزید ہوا اس وقت دی جب انہوں نے کہا کہ جب ہال اور کنزرویٹو کی جیت ’دنیا بھر میں نسل پرستوں، سفید فاموں اور اسلاموفوفوبیا کا شکار افراد کی جیت ہے۔‘

انہوں نے سوسن ہال کے ایک ایسے فیس بک گروپ کو جوائن کرنے کا حوالہ دیا جہاں اسلام مخالف مواد موجود تھا اور ان کے مخالف امیدوار کو گالیاں دی گئی تھیں۔

کنزریٹو پارٹی کی ہی سعیدہ وارثی نے بھی سوسن ہال کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنی ہی جماعت پر ’پست سیاست‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More