فرانسیسی صدر کا روس کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھنے پر زور

اے پی پی  |  May 05, 2024

پیرس ۔5مئی (اے پی پی):فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے روس کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھنے پر زوردیا ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے حالیہ انٹرو یو میں کہاکہ ہم روس کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے چھوڑ رکھے ہیں اور روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چا ہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم روس کے حوالےسے درست سمت میں جارہے ہیں ۔

واضح رہے اپریل کے اواخر میں، فرانسیسی صدر نے پیرس کی سوربون یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین تنازع ختم ہونے کے بعد یورپ کو روس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔میکرون نے یہ بھی کہا کہ تکنیکی صلاحیتوں اور روسی بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے والی رینج یورپی ممالک کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More