وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ سے ملاقات

اے پی پی  |  May 05, 2024

بنجول ۔5مئی (اے پی پی):گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کت دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے چین کے بنیادی ترجیہات پر پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وائس چیئرمین ژینگ جیان بینگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کی اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان گہرے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تمام منصوبوں کو مکمل کرنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اس تعاون کو مزید اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وائس چیئرمین ژینگ نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی امن اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More