وزیراعظم شہبازشریف کا معروف سعودی شاعرو ادیب شہزادہ بدربن عبد المحسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اے پی پی  |  May 05, 2024

لاہور/اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے معروف شاعر اور ادیب شہزادہ بدربن عبد المحسن کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے اتوار کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ شہزادہ بدربن عبد المحسن کی وفات یقینا سعودی عرب کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے جزیرہ عرب میں ان کے مداحوں کے لئے بڑے غم کی خبر ہے ۔

شہزادہ بدر کا لکھا سعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے نغمہ ان کی یاد ہمیشہ دلاتا رہے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی قیادت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور شہزادہ بدربن عبد المحسن کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More