امریکا، کولمبیا یونیورسٹی کی سکولوں کےلیے منعقد کی جانے والی گریجو ایشن کی افتتاحی تقریب ملتوی

اے پی پی  |  May 07, 2024

نیویارک ۔7مئی (اے پی پی):امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک نے اپنی سالانہ افتتاحی تقریبات منسوخ کرتے ہوئے اسے 15 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ تقریب چھوٹے سکولوں کی حمایت میں منعقد کی جاتی ہے۔ تاہم اسے یونیورسٹی میں جاری جنگ مخالف مظاہروں کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔یونیوسٹی کی طرف سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یونورسٹی کی مختلف کلاسز کے آغاز سے پہلے ہونے والی سرگرمیاں اور تقریب 15 مئی کو ہوں گی۔

کیونکہ پچھلے چند ہفتوں سے اس تقریب کا انعقاد ہمارے لیے مشکل ہو گیا تھا۔ کیونکہ یونویرسٹی میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج چل رہا تھا۔واضح رہے کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کا کئی روز سے جاری احتجاج کافی مؤثر رہا ہے اور اس نے پورے امریکہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ بلکہ امریکہ سے باہر بھی ہر جگہ اس یونیورسٹی احتجاج کی آواز پہنچی ہے۔

اس احتجاج کے دوران یونیورسٹی طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کا بار بار مطالبہ کیا ہے۔ نیز یہ بھی مطالبہ کیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے سکول اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ اپنے معاہدات ختم کرے۔ ان مظاہرین نے اسرائیل کے حق میں جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کی ہے۔نیو یارک پولیس نے ایک سو کے قریب طلبہ کو گرفتار کیا اور ان کے لگائے گئے کیمپ اکھاڑ دیئے ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More