سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹر انٹرٹینمنٹ پارک منصوبے “اکواریبیا “کا اعلان

اے پی پی  |  May 07, 2024

ریاض ۔7مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹر انٹرٹینمنٹ پارک منصوبے “اکواریبیا “کا اعلان کردیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مملکت کی سطح پر پہلے اور علاقے کے سب سے بڑے واٹر انٹرٹینمنٹ پارک “اکواریبیا”کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ واٹر پارک کی تعمیر سے ’سکس فلیگ القدیہ سٹی‘ کے تفریحی منصوبے مکمل ہوجائیں گے، یہ شمالی امریکہ کے علاوہ اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہوگا۔خیال رہے واٹرپارک میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ ماحول دوست ہو۔ واٹرپارک میں جدید ترین کنٹرولنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔ جس سے پانی کا ضیاع 90 فیصد تک کم اور توانائی کی بھی بچت ہوگی۔یہ واٹر پارک اپنی نوعیت کا پہلا “انڈر واٹر ایڈونچر”ٹریپ ایڈونچر کرنے والوں کے لیے انتہائی اہم اور دلچسپی کا حامل ہوگا۔اکواریبیا اور “سکس فلیگس “القدیہ شہر کے اندرواقع ہیں جس کی وجہ سے وہاں اانے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More