وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس

اے پی پی  |  May 07, 2024

لاہور۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں ایک اہم اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے بریفنگ بھی دی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے جبکہ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں۔ بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر ویڈیولنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More