ریاض میں پروفیشنل فائٹرز لیگ مقابلے 10 مئی کو ہوں گے

اردو نیوز  |  May 08, 2024

سعودی عرب میں پروفیشنل فائٹرز لیگ 10 مئی کو ریاض میں اپنے پہلے ’پی ایف ایل مینا‘ ایونٹ کا آغاز کر رہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ریاض کے گرین ہالز میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹ مقابلوں میں فیدر ویٹ اور بینٹم ویٹ ڈویژنز میں فائٹس ہوں گی۔

ایس آر جے سپورٹس انویسٹمنٹ کے ساتھ اہم اقدام کے طور پر خطے کے سرفہرست فائٹرز کو نمایاں کرنے والے چار ایونٹ کے ابتدائی سیزن کی میزبانی ریاض میں کی جا رہی ہے۔

ان مقابلوں میں مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ (ایم ای این اے) کے بہترین فائٹرز پروفیشنل فائٹرز لیگ کے  پلے آف  اور ایڈوانس فارمیٹ میں مقابلہ کریں گے۔

فیدر ویٹ ڈویژن میں عبداللہ القحطانی کا مقابلہ مراکش کے طہ بن داؤد سے ہوگا جبکہ شریک مرکزی مقابلے میں عراقی فائٹر علی طالب شامل ہیں جو بینٹم ویٹ مقابلے میں اردن کے نوراس ابزخ سے ملیں گے۔

پروفیشنل فائٹرز لیگ (مینا)  کے تحت ہونے والے مقابلوں کی تفصیل 

فیدر ویٹ مین ایونٹ: عبداللہ القحطانی بمقابلہ طہ بن داؤد

بینٹم ویٹ شریک مرکزی ایونٹ: علی طالب بمقابلہ نورس ابزاخ

بینٹم ویٹ: زاویر علاوئی بمقابلہ ریچڈ الہزووم

فیدر ویٹ: اسلام ردا بمقابلہ ایڈم میسکنی

بینٹم ویٹ: طارق اسماعیل بمقابلہ جلال الدجا

بینٹم ویٹ: الیاس بوڈیگزڈیم بمقابلہ حسن مندور

ایمیچور فیمیل ایٹمویٹ: ھتان السیف بمقابلہ ندا فہیم

فیدر ویٹ: ماراؤنے بیلگوئٹ بمقابلہ موطاز عسکر

فیدر ویٹ: احمد طارق بمقابلہ عبدالرحمن الحیسات

شوکیس فیدر ویٹ: مدو محمد بمقابلہ یزید حسنین

شوکیس فلائی ویٹ: ملک باسہیل بمقابلہ ہریش پانڈیا

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More