فوڈ اتھارٹی کی دارالحکومت مظفرآباد میں کارروائیاں جاری ،غیر میعاری اشیاء خوردونوش تلف

اے پی پی  |  May 08, 2024

مظفرآباد۔8مئی (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی کی دارالحکومت مظفرآباد میں کارروائیاں جاری ،ہوٹلز،بیکرزاور پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، غیر میعاری اشیاء خوردونوش تلف کردیں ،متعدد تاجروں کو بھاری جرمانے واصلاحی نوٹس جاری کئے ۔ ٹیم فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد سردار محمد ثاقب کی نگرانی میں دارالحکومت کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا ۔

اس دوران شوکت لائن میں واقع سکول کینٹین ہوٹلزاور بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈکوالٹی اورفوڈ سیفٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں جبکہ اس دوران برآمد ہونے والی غیر میعاری اشیاء خوردونوش کو تلف کرتے ہوئے متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کیے گئے ۔کارروائی میں فوڈ ٹیکنالوجسٹ میڈم انیلہ اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افسران قاضی شفیق الرحمن قدیر حسین شاہ زوار حیدر نے ہمراہ معاون سٹاف حصہ لیا۔ اس موقع پر سردار ثاقب نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے صحت مند انسانی جان کے لئے معیاری اشیاء کا استعمال انتہائی ضروری ہے عوام اپنے آپ کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے معیاری اشیاء خوردونوش خریدیں عوام کی شکایت کافوری نوٹس لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام میں بیماریاں پھیلانےوالوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت سخت ایکشن لیا جارہا ہے عوام تعاون کریں تو ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی یقینی بناسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More