ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت

اے پی پی  |  May 08, 2024

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات، آتش زنی اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ قومی نوعیت کی اہم تنصیبات اور تاریخی مقامات کو نقصانات پہنچانے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

انہوں نے جناح ہائوس سمیت اہم قومی مقامات کو توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور اس واردات میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنانے پر زور دیا۔ سیدال خان نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں اس طرح کے اقدامات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی ملک کے لیے قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، شہداء نے ملکی بقا ءکےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے سیاسی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو جائیں اور سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی طریقہ کار اختیار کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More