چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملتان سرکٹ ہائوس میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں

اے پی پی  |  May 10, 2024

ملتان۔ 10 مئی (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے جمعہ کوملتان سرکٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دریں اثنا مختلف سیاسی و سماجی وفود نے بھی چیئرمین سینٹ سے ملاقاتیں کیں۔ان وفود میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان اللہ دتہ کاشف،نیاز خان درانی،ملک محسن کھادل،ذوالفقار وینس،آصف عطا وینس و دیگر کی قیادت میں وفود شامل تھے ۔

وفود نے چیئرمین سینٹ کا عہدہ سنبھالنے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں اور خواتین پر مکمل بھروسہ ہے ، نوجوانوں کی صلاحیتو ں کو بروئے کار لاکر ہی ہم نے آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب اور سرائیکی وسیب کی جو خدمت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ہمیں جب بھی موقع ملا خطے کے عوام کی ترقی کےلئے سب سے آگے ہوں گے۔

چئیرمین سینٹ نے کہا کہ یہاں کے لوگ ہمارے اپنے لوگ ہیں اور ان کا میعارزندگی بلند کرنے کےلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔سید یوسف رضا گیلانی نے وفد کو بتایا کہ وسیب کےلئے ترقیاتی کام ہوں یا قومی بجٹ میں اضافہ،مو ٹرویزہوں یا پلوں کی تعمیر،یہ سب ہمارے دورحکومت میں ممکن ہوا،کیونکہ ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں جب بھی موقع ملا ہم اپنے وسیب کی خدمت کےلئے کام کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More