نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے وفود کی سطح پر بات چیت، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

اے پی پی  |  May 20, 2024

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو اسلام آباد میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے وفود کی سطح پر بات چیت کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان ترک ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے آئندہ اجلاس کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More