ملک بھر میں چائے کا عالمی دن 21 مئی کو منایا جائے گا

اے پی پی  |  May 20, 2024

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):ملک بھر میں چائے کا عالمی دن 21 مئی (منگل) کو منایا جائے گا ۔اس دن کو منانے کا مقصد بھوک اور غربت سے نمٹنے کے لئے پسماندہ ممالک میں فروغ پذیر چائے کی صنعت کی ترقی کے لیے اقوامِ عالم کی حوصلہ افزائی اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ چائے ہماری ثقافت کا حصہ بن چکی ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائے ایک مقبول ترین مشروب کا درجہ اختیار کر چکی ہے اور ہر روز تقریبا 2 ارب افراد دن کا آغاز چائے سے کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں چائے کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور پسماندہ ممالک کی طرف سے چائے کی صنعت کو فروغ دینے کے مطالبات کے پیش نظر اقوام متحدہ نے ہر سال 21 مئی کو چائے کا عالمی دن منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

چائے کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ حکومت اور شہریوں کو چائے کی صنعت کے عالمی کارکنوں اور کسانوں پر چائے کی تجارت کے اثرات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More