جی سی سی ممالک کے ساتھ چین کے دوستانہ تبادلے ہزاروں برسوں پر محیط ہیں، چینی صدر

اے پی پی  |  May 23, 2024

بیجنگ۔23مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور خلیج تعاون تنظیم کے ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون فورم کے نام تہنیتی خط ارسال کیا۔جمعرات کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ چین کے دوستانہ تبادلے ہزاروں برسوں پر محیط ہیں۔ 2022 میں ، پہلے چین ۔ جی سی سی سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ہوا ، جس نے چین اور جی سی سی ممالک کے مابین تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ایک نئی صورتحال پیدا کی۔

چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور جی سی سی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور وژن کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے سازگار ہے۔ چین، اتحاد کو فروغ دینے کے لیے جی سی سی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور چین جی سی سی تعلقات میں ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More