سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی

ہم نیوز  |  Aug 29, 2024

سونے کے نرخوں میں کمی ہو گئی، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی۔

سونے کا فی تولہ نرخ 2200 روپے کم ہو گیا، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1886 روپے کی کمی ہوئی۔

تاجروں کی ملک گیر ہڑتال سے تقریباً 50ارب روپے کا نقصان ہوا، عتیق میر

اس کمی کے بعد دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 24 ہزار 194روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

فی اونس قیمت میں چار ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 2516 ڈالر ہو گئی ہے، چاندی کی قیمت 2529.14روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More