پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، روہت شرما

ہم نیوز  |  Nov 11, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز ہی یہ فیصلہ کریں گے۔

روہت شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔

جولائی تا اکتوبر :پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 2فیصد نموریکارڈ

یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، بی سی سی آئی نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینوز پر اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، اس سلسلے میں پاکستان میں گرائونڈز کی اپ گریڈیشنز کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More