شیخو پورہ ضمنی الیکشن: ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، فافن کی رپورٹ

ہم نیوز  |  Dec 06, 2024

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن کی رپورٹ جاری کر دی۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، جو 38 فیصد سے بڑھ کر 55.7 فیصد ہوگیا۔

فافن رپورٹ کے مطابق ہارنے والے امیدوار کو عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سپورٹ کیا۔

فافن کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کا ووٹ بینک 36 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا۔

سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر آئینی ترامیم پر مذاکرات کریں ، فافن

رپورٹ کے مطابق فارم 47 رات ساڑھے 10 بجے تک تیار ہوچکے تھے۔ ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 41 فیصد تھا جو عام انتخابات میں 50 فیصد تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More