وزیر اعلی سندھ  سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ملاقات

ہم نیوز  |  Dec 07, 2024

وزیراعلی  سندھ مراد علی شاہ سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونےوالی ملاقات میں قانونی اور انتظامی معاملات پر تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے 400 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ کا منصوبہ ہے۔

مسلم لیگ ن کا’’ووٹ کو عزت دو‘‘کابیانیہ دفن ہو چکا ، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ منصوبے سمری پر دستخط کئے جا چکے ہیں، یہ معاملہ جلد ہی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کےاجلاس میں پیش کیا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ وکلاء کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا  نے کہا کہ منصوبے سے خاص طور پر نوجوان وکلاء اور نئے آنے والے وکلاء کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More