بھارتی معروف اداکارہ حنا خان کا اپنی ادکاری کے بعد اب اپنے عزم و ہمت کے ساتھ مداحوں کے دل جیتنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ حنا خان اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کے ساتھ اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے سفر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے حیران کرتی رہتی ہیں۔
منشیات کیس سے کلین چٹ ملتے ہی بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد ممبئی پہنچ گئیں
اپنی نڈر اور بے باک شخصیت کے باعث شیر خان کا خطاب حاصل کرنے والی اداکارہ نے آج سوشل میڈیا پر اسپتال کی ایک تصویر شیئر کی جہاں وہ اس وقت کینسر کا علاج کروارہی ہیں۔
ادکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور تصویر شیئر کر کے سب کی نیک تمنائیں اور ہمدردیاں سمیٹ لیں جس میں انہیں اسپتال کے کورِیڈور میں دکھایا گیا ہے۔