انڈیا، پاکستان کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی: امریکہ

بی بی سی اردو  |  May 09, 2025

انڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو پاکستان نے میزائل اور ڈرونز سے انڈیا کے تین فوجی اڈوں پر حملہ کیا۔ جن تین فوجی سٹیشنز کا نام لیا گیا ان میں جموں، انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ادھم پور اور انڈین پنجاب میں پٹھان کوٹ شامل ہیں۔پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کسی بھی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جب ہم حملہ کریں گے تو سب کو پتا چل جائے گا۔‘امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں جاری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز اب متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔پاکستانی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں آنے والے 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

انڈیا، پاکستان کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی: امریکہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More