بلوچستان: ضلع چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار جان سے گئے

اردو نیوز  |  May 09, 2025

بلوچستان کے ضلع چاغی میں نامعلوم افراد نے دو سکیورٹی ہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔

لیویز کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام ضلعی ہیڈکوارٹر دالبندین سے تقریباً 70 کلومیٹر دور تحصیل چاغی میں پیش آیا۔

دونوں اہلکار چاغی بازار سے خریداری کے بعد موٹر سائیکل پر واپس ایف سی کیمپ کی طرف جا رہے تھے کہ بازار سے تقریباً دوکلومیٹر دور  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے-

مقتولین کی شناخت راولپنڈی کے رہائشی محمد طاہر ولد طارق محمود  اور تلہ گنگ کے رہائشی محمد شفیق ولد امیر خان کے طور پر ہوئی ہے -

لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی تلاش شروع کر دی جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More