کرنسی نوٹوں پر پین سے لکھنے پر پابندی

سچ ٹی وی  |  May 16, 2025

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں پر پین سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی لگادی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال 26-2025کے آغاز پر یکم جولائی سے جس نوٹ پر پین کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پین کے استعمال سے نوٹوں کی خوبصورتی پہ اثر پڑتا ہے، یکم جولائی 2025سے جس نوٹ پہ پین کی لکھائی موجود ہوئی وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔

مرکزی بینک کے اعلامئے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پین کی لکھائی والے تمام نوٹوں کو 30جون 2025ء تک سٹیٹ بینک میں جمع کرایا جاسکتا ہے، جس کے بعد پین کی لکھائی والے نوٹ وصول نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اکثر و بیشتر دکاندار نوٹ گننے کے دوران کوئی بات چیت کرتے ہیں، تو جتنے نوٹ گنے ہوتے ہیں، وہ نمبر ہاتھ میں موجود پین سے نوٹ پر لکھ دیتے ہیں، تاکہ انہیں از سر نو نوٹ گننے نہ پڑیں۔ اس طرح مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں پر پین سے لکھی گئی تحاریر موجود ہوتی ہیں، جن سے کرنسی نوٹوں کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More