سوشل میڈیا صارفین کے پاسورڈز اور معلومات چوری، پاکستانی صارفین کو پاسورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

18 کروڑ سے زائدصارفین کے پاسورڈز اور حساس معلومات چوری ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک اور ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کےصارفین متاثر ہوئے جب کہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلزکی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔

انفو اسٹیلر میلویئر سےصارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئی ہیں جس کے بعد نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ۔

پاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ڈیٹا لیک سےشناخت چوری،اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کاخطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ صارفین اپنےاکاؤنٹس کے Two-factor authentication عمل کوفعال کریں۔

پاکستانی صارفین کو پاسورڈ منیجر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ وہ پاسورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں۔

صارفین اینٹی وائرس اور سکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں اور غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More