پاکستان نے سکواش آن فائر جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ اسکواش آن فائر جونیئر گولڈ یو ایس جونیئر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سحرش علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی ٹاپ سیڈ سحرش علی نے فائنل میں اپنی ہی بہن ماہنور علی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی، دونوں بہنیں،علی سسٹرز  کے نام سے پہچانی جاتی ہیں اور ان کے درمیان کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن ثابت ہوا۔ اس کامیابی کے ساتھ سحرش علی نے اپنا 17واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ماہنور علی کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا،پاکستانی  سکواش کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے، اور علی سسٹرز کی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More