وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  May 31, 2025

وفاق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا، اداروں کو ملکر ون ڈاکومنٹ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، گداگری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے۔

اجلاس میں تجاوزات کے آپریشنز اور پاکستان پورٹ اتھارٹی کے قیام، جبکہ گوادر سٹی کے سیف سٹی منصوبے اور پروٹیکشن وال پر ہونے والی پیشرفت پر غور کیا گیا، اجلاس میں غیر قانونی و اسمگلڈ پٹرول کی روک تھام کیلئے پٹرول پمپس کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہورہے ہیں، وزارت داخلہ اورصوبائی حکومتوں کے تعاون 142 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا، اداروں کو ملکر ون ڈاکومنٹ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزارت توانائی اور صوبائی حکومتوں کو ہرممکن تعاون فراہم کر ر ہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More