آج 1 تولہ سونے کا کیا بھاؤ رہا ؟

ہماری ویب  |  Jun 04, 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی کوئی رد و بدل دیکھنے میں نہیں آیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا بدستور 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے پر مستحکم ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے پر برقرار رہی، جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ میں خریداروں اور فروخت کنندگان کو آج کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کا سامنا نہیں ہوا۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کوئی فرق نہیں آیا۔ بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونا 3 ہزار 357 ڈالر پر ٹکا رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More