آج ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

سچ ٹی وی  |  Jun 07, 2025

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جہاں ملک بھر کے عوام سنت ابراہیمی کی پیروی میں اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔ ملک بھر میں صبح کا آغاز نمازِ عید کے اجتماعات سے ہوا۔

اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔

مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں ہونے والی نماز کے دوران علمائے کرام نے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں، امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More