ایران کے اسرائیل پر حملوں میں مزید چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی، حیفا ریفائنری اور تہران کے آئل ڈپو پر حملے

بی بی سی اردو  |  Jun 15, 2025

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے گذشتہ رات گئے یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے تہران پر فضائی حملے کیے ہیں اور وہاں ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں وزارتِ دفاع بھی شامل ہے۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملے کیے گئے ہیں اور ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق اس نے بڑے پیمانے پر ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔ وسطی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ایران کی وزارتِ تیل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شہران کا آئل ڈپو اور تہران میں فیول ٹینک اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے تاہم ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 'اب صورتحال قابو میں ہے۔'بی بی سی کی جانب سے ایک ایسی ویڈیو کی تصدیق کی گئی ہے جس میں ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے شہر حیفا میں ایک آئل ریفائنری میں آگ لگی دیکھی جا سکتی ہےاس سے قبل ایران کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر 100 سے زیادہ میزائل لانچ کیے گئے ہیں جن کا ہدف تل ابیب اور حیفا ہے۔اسرائیلی ایمرجنسی سروس نے ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اب تک سات افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےایران کے اقوام متحدہ میں سفیر کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 78 ایرانی شہری ہلاک ہوئے جن میں اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل ہیں جبکہ 320 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ ادھر ایران کے شمال مشرقی صوبے آذربائیجان کے گورنر کا کہنا ہے کہ وہاں 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 30 فوجی اہلکار اور ریڈ کراس کا ایک رکن شامل ہیں جبکہ 50 افراد زخمی ہیں

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں مزید چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی، حیفا ریفائنری اور تہران کے آئل ڈپو پر حملے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More