اقرارالحسن کی پہلی بیوی اور تیسری بیوی ایک پوڈکاسٹ میں، سوشل میڈیا پر تہلکہ

سچ ٹی وی  |  Jun 16, 2025

معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرت العین اور تیسری اہلیہ عروسا خان کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ٹی وی میزبان کی دونوں بیویوں نے پہلی بار کسی آن اسکرین پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی، جہاں دونوں نے شوہر اور گھر سے متعلق بھی گفتگو کی۔

اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرت العین نے اپنی سوکن عروسا خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس پر مداح بھی حیران رہ گئے اور دونوں نے مل کر شوہر سے متعلق بھی گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران قرت العین نے بتایا کہ انہوں نے ہی اقرار الحسن سے محبت میں پہل کی، دل لگی کا آغاز شعر و شاعری سے ہوا جو شادی میں تبدیل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ شادی اور بچہ ہونے کے بعد انہوں نے صحافت کو اس لیے چھوڑا، کیوں کہ صحافت میں زیادہ وقت دینا پڑتا ہے، وہاں ہر وقت کام ہوتا رہتا ہے۔

پوڈکاسٹ کے ایک سیکشن میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر جہاز کے سفر کے دوران ایک سیٹ پر دو میں سے ایک شخص کو بٹھانے کا کہا جائے گا تو شوہر کے بجائے سوکن عروسا خان کو اپنے ساتھ بٹھائیں گی۔

ان کے مطابق ان کے شوہر اقرر الحسن اپنا بندوبست کرلیں گے، اس لیے وہ انہیں جہاز پر اپنے ساتھ نہیں بٹھائیں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بیٹے پہلاج اور شوہر کے مقابلے بیٹا کا انتخاب کیا اور بیٹے کو اپنی زندگی قرار دیا۔

قرت العین نے پروگرام میں اپنی دوسری سوکن فرح اقرار کا ذکر تک نہیں کیا اور نہ ہی عروسا خان نے ان سے متعلق کوئی سوال کیا۔

ایک سوال کے جواب میں قرت العین نے عروسا خان کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ ان کا ان کی زندگی میں آنا مثبت تبدیلی ہے، تاہم انہوں نے اس کی مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری بیوی نے ایک ساتھ پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ اقرا الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرت العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔

اقرار الحسن نے تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔

مئی 2024 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More