پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کر دی

سچ ٹی وی  |  Jul 20, 2025

سائبر مجرمان واٹس ایپ کے جعلی آفیشل اکاؤنٹس بناکر اور واٹس ایپ لوگو استعمال کرکے دھوکہ دہی کے پیغامات بھیج رہے ہیں اور ان پیغامات میں عام طور پر ایک یو آر ایل لنک شامل ہوتا ہے جس پر کلک کرنے سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے یا ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ مکمل طور پر ہیک ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ یہ پیغامات واٹس ایپ سے منسلک نہیں ہیں اور ان میں اکاؤنٹ بند ہونے یا سیکیورٹی تصدیق کے جھانسے دیے جاتے ہیں۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے مشتبہ پیغامات کو نظر انداز کریں اور کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں۔ مشتبہ نمبروں کو فوری طور پر بلاک کرنے اور واٹس ایپ کے اندر رپورٹنگ سسٹم کے ذریعے رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔پی ٹی اے نے صارفین سے کہا کہ وہ اپنے واٹس ایپ ایپلیکیشن اور ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں، ٹو اسٹیپ ویریفیکیشن کو فعال کریں اور مشتبہ پیغامات یا لنکس سے محتاط رہیں تاکہ سائبر حملوں سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More