یوٹیوب شارٹس بنانا اب ہوا آسان، نئے اے آئی فیچر کا بڑا کمال

سچ ٹی وی  |  Jul 24, 2025

یوٹیوب نے اپنے شارٹس پلیٹ فارم کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں۔

ان ٹولز کا مقصد شارٹس ویڈیوز کی تیاری کو زیادہ بہتر اور یوزر فرینڈلی بنانا ہے۔

ان میں سے ایک فیچر فوٹو ٹو ویڈیو ہے جس سے صارفین اپنے فون کیمرا رول میں موجود ساکت تصاویر کو انیمیٹڈ شارٹ ویڈیوز میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ان ویڈیوز میں لوگ حرکت کر رہے ہوں گے جبکہ مختلف ایفیکٹس اور ٹیمپلیٹس کو بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ فیچر ابھی امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کرایا گیا ہے مگر کمپنی رواں سال کسی وقت دنیا بھر میں اسے متعارف کرائے گی۔

کمپنی کے مطابق نئے اے آئی ٹولز سے مواد کی تیاری کا عمل ہر ایک کے لیے آسان اور پرلطف ہو جائے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے نئے اے آئی جنریٹیو ایفیکٹس بھی صارفین کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں جن سے صارفین کافی کچھ کرسکیں گے۔

جیسے وہ زیرآب ماحول کو متحرک کرسکیں گے یا کسی سنگل سیلفی کو ٹوئن میں تبدیل کر دیں گے۔

ان ٹولز کو گوگل کے ویو 2 ماڈل سے پاور فراہم کی جائے گی جبکہ کچھ عرصے بعد انہیں ویو 3 سے اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔

ایفیکٹس سے ہٹ کر یوٹیوب کی جانب سے اے آئی پلے گراؤنڈ کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ ایک ایسا مرکزی ہب ہے جہاں صارفین جنریٹیو اے آئی ٹولز پر تجربات کرسکیں گے۔

اس ہب تک رسائی یوٹیوب ایپ میں Create بٹن پر کلک کرنے سے ہوگی، مگر ایسا آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More