وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Aug 07, 2025

وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

پہلے ایک سال میں 10 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، اگلے ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہوگی، ایک ادارے کی نجکاری کے لیے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہو گا۔

پہلے مرحلے میں قومی ائیر لائن، روزویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری ہو گی، آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی پہلے مرحلے میں کی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، اسٹیٹ لائف انشورنس اور چار جنکوز کی نجکاری کی جائے گی اسی طرح لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری بھی دوسرے مرحلے میں ہو گی۔

تیسرے اور آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نجکاری کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا، خسارے کو کم کرنا اور عوام کو بہتر سروسز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام مراحل میں شفافیت اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More