“اس کے گھر سے ایک ڈائری ملی ہے جس میں ان بچیوں کے نام درج ہیں جن کے ساتھ ملزم نے زیادتی کی۔ البتہ بچیوں کے گھر کے پتے یا باقی تفصیلات موجود نہیں ہیں“
یہ کہنا ہے پولیس کا جنھوں نے حال ہی میں قیوم آباد کے علاقے سے شربت بیچنے والے شخص کو بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شبیر احمد خود بھی اپنے گھناؤنے فعل کا اعتراف کرچکا ہے۔
ویڈیو میں پولیس نے ہماری ویب کی ٹیم کو مزید بتایا کہ ملزم پچھل ١٠ برس سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا آرہا ہے جبکہ اس کے جرم کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمر 7 سے 10 سال ہے جبکہ ویڈیوز میں ایک بچے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد اب تک 4 متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں جبکہ عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔